چارجڈ پارکنگ مافیا کیخلاف درخواست پر کمشنر و دیگر کو نوٹس

جگہ جگہ غیرقانونی چارجڈ پارکنگ سے ٹریفک جام ہوتاہے،درخواست گزار

اضافی پارکنگ فیس نہ دینے پر مافیاکے لوگ شہریوں سے بدتمیزی اوردھمکیاں دیتے ہیں فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے کراچی میں چارجڈ پارکنگ مافیا کے خلاف درخواست پر میئر کراچی، کمشنر کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔


جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین پر مشتمل 2رکنی بینچ کے روبرو کراچی میں چارجڈ پارکنگ مافیا کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ شہریوں سے اضافی چارجڈ پارکنگ فیس وصول کی جارہی ہے۔

چارجڈ پارکنگ مافیا نے شہر میں قبضہ جمالیاہے جبکہ جگہ جگہ غیر قانونی چارجڈ پارکنگ سے شہر میں بدترین ٹریفک جام ہوتا ہے، اضافی پارکنگ فیس نہ دینے پر مافیا کے لوگ شہریوں سے بدتمیزی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں۔
Load Next Story