پی ٹی آئی دورحکومت میں 80لاکھ لوگ غریب ہوگئے

رواں مالی سال کے اختتام تک مزیددس ملین افرادکے غربت کی لکیر سے نیچے چلے جانے کااندازہ ہے۔


Shahbaz Rana December 11, 2019
رواں مالی سال کے اختتام تک مزیددس ملین افرادکے غربت کی لکیر سے نیچے چلے جانے کااندازہ ہے۔ فوٹو: رائٹرز

ISLAMABAD: معروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹرحفیظ پاشا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کے 2سالوں کے اختتام پرکم معاشی نشو ونمااوردو ہندسی افراط زر کی وجہ سے مزید 18ملین افراد غربت کاشکار ہو جائیں گے۔

ایک مضمون میں ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ غربت کی قومی شرح جو جون 2018 میں31.3 فیصد تھی جون2020 تک بڑھ کر 40فیصدہوجائے گی۔ جون 2018میںغربت کاشکارافراد کی تعداد69 ملین تھی جوجون2020تک بڑھ کر87ملین ہوجائے گی جوپی ٹی آئی حکومت کے پہلے دو سال میں غربت کی شرح میں 26فیصداضافہ یامزید18ملین افرادکی غربت میںشمولیت کو ظاہرکرتاہے۔

ڈاکٹرپاشا کے بقول پی ٹی آئی حکومت کے پہلے سال8ملین لوگ غربت میں داخل ہوئے۔ رواں مالی سال کے اختتام تک مزیددس ملین افرادکے غربت کی لکیر سے نیچے چلے جانے کااندازہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں