ممبئی حملہ کیس بھارت نے عدالتی ریکارڈ پاکستان کے حوالے کردیا

ایف آئی اے 6 نومبر سے قبل ریکارڈ انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرائے گی


INP October 31, 2013
ایف آئی اے 6 نومبر سے قبل ریکارڈ انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرائے گی،فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بھارت نے ممبئی حملہ کیس کا عدالتی ریکارڈ پاکستان کے حوالے کردیا۔

ایف آئی اے 6 نومبر سے قبل ریکارڈ انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کرائے گی ۔بدھ کونجی ٹی وی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ممبئی حملہ کیس کا عدالتی ریکارڈ پاکستانی دفتر خارجہ کو موصول ہوگیا۔ عدالتی ریکارڈ میں 4 گواہوں پر جوڈیشل کمیشن کی جانب سے کی گئی جرح بھی شامل ہے۔ پاکستانی جوڈیشل کمیشن نے بھارت میں 2 ڈاکٹروں، ایک لیڈی مجسٹریٹ اور پولیس کے چیف پر بطور گواہ جرح کی تھی۔



گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونیوالے سامان کے 12 ریکوری میمو بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق کہ دفترخارجہ موصول ہونیوالے ریکارڈ کو ایف آئی اے کے حوالے کریگا۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایاکہ بھارت سے ملنے والے عدالتی ریکارڈ کے بعد مقدمے کا جلد ٹرائل متوقع ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر 6 گواہوں کو طلب کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں