پا کستان کوعالمی مالیاتی اداروں سے 58 کروڑ 79 لاکھ ڈالر مل گئے

رقم میں 8کروڑ 71 لاکھ کی گرانٹ اور50کروڑڈالرکے قرضے شامل ہیں ، ذرائع وزارت خزانہ


INP October 31, 2013
رقم میں 8کروڑ 71 لاکھ کی گرانٹ اور50کروڑڈالرکے قرضے شامل ہیں ، ذرائع وزارت خزانہ. فوٹو : فائل

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں اورایجنسیوں سے 58کروڑ 79 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق 58 کروڑ 79 لاکھ ڈالر میں 8 کروڑ 71 لاکھ کی گرانٹ اور 50 کروڑ ڈالر کے قرضے شامل ہیں، تاہم اس میں آئی ایم ایف سے موصول 54 کروڑ ڈالر قرضے کی پہلی قسط شامل نہیں۔



حکومت نے بجٹ میں غیرملکی وسائل سے حاصل رقم کا تخمینہ 5 ارب 74 کروڑ ڈالر لگایا تھا، جس میں 65 کروڑ11 لاکھ کی گرانٹ اور 5ارب 9 کروڑ ڈالرکے قرضے شامل تھے۔چین سے رقم کا اندازہ ایک ارب 65 کروڑ ڈالر ہے، تاہم اب تک چین سے صرف 9 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہی موصول ہوسکے، جبکہ ترکی، آسٹریلیا، یو این ڈی پی اور کینیڈاکی جانب سے کوئی رقم موصول نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں