صوبوں کیساتھ وزیراعظم کا رویہ جانبدارانہ ہے پرویز خٹک

بیرونی سرمایہ کار پختونخوا آنے پر تیار ہیں، وفاقی حکومت این اوسی میں روڑے اٹکارہی ہے


آن لائن October 31, 2013
حکومت اور فوج اختیار دے توطالبان کیساتھ مذاکرات کیلیے تیار ہوں، وزیراعلیٰ پختونخوا۔ فوٹو: فائل

SWABI: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہاہے کہ حکومت اورفوج مکمل اختیاردے توطالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے کو تیار ہوں۔

اپنے ایک میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے کہاکہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ خیبرپختو نخوامتاثرہوا،دہشت گردی کاخاتمہ مذاکرات میں ہے۔طالبان کیساتھ مذاکرات کوکامیاب ہونا چاہیے، وفاق اورعسکری ادارے تعاون کریں اور اختیارات دیں توطالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے کو تیار ہوں، اگر وفاق ڈرون حملوں کے بارے میں کچھ نہ کرسکاتونیٹوسپلائی کومکمل بندکردیں گے۔



پرویز خٹک نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان صوبوںکے ساتھ جانبدار رویہ رکھتے ہیں،ان کوپورے پاکستان کاوزیراعظم ثابت کرنا چاہیے، صوبے میں غیرملکی سرمایہ کاروں کودعوت دی ہے جوسرمایہ کاری کرنے کیلیے تیار ہیں جبکہ وفاقی حکومت این اوسی دینے کیلیے روڑے اٹکاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |