بلوچستان میں اغوا ہونیوالی 2 چیک خواتین کی وڈیو جاری

وڈیو اگست کے آخر میں بنائی گئی ہے جو اسلام آباد میں چیک سفارتخانے کو پہنچائی گئی.


AFP October 31, 2013
وڈیو اگست کے آخر میں بنائی گئی ہے جو اسلام آباد میں چیک سفارتخانے کو پہنچائی گئی. فوٹو: فائل

پاکستان میں اغوا ہونیوالی دو چیک خواتین کی ایک نئی وڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دونوں تھکی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

وڈیو اگست کے آخر میں بنائی گئی ہے جو اسلام آباد میں چیک سفارتخانے کو پہنچائی گئی۔ وڈیو میں مغوی خواتین نے حکام سے اپنی رہائی کیلیے اقدامات کرنیکی درخواست کی ہے۔ دونوں خواتین کو ایران سے پاکستان میں داخل ہوتے ہوئے بلوچستان میں 13 مارچ کو اغوا کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں