شہبازشریف اور خاندان کے 9 افراد کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم

شریف خاندان نے منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں کی جائیدادیں بنائیں، نیب


ویب ڈیسک December 11, 2019
شریف خاندان نے منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں کی جائیدادیں بنائیں، نیب فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے شہبازشریف اوران کے خاندان کے 9 افراد کے اثاثہ جات منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج چوہدری امیرمحمد خان نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شہبازشریف اوران کے خاندان کے 9 افراد کے اثاثہ جات منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

نیب کے اسپیشل پراسکیوٹرحافظ اسد اللہ اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اینڈ فیملی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے اورمنی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں، شریف خاندان نے منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں کی جائیدادیں بنا رکھی ہیں، لہذا شہبازشریف، حمزہ، نصرت شہباز، تہمینہ درانی سمیت 9 افراد کے تمام اثاثے منجمد کیے جائیں۔

نیب کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، ان کی بیگمات اوربیٹوں کے نام پر مختلف مقامات پر 23 جائیدادیں ہیں۔

واضح رہے کہ نیب لاہور کی جانب سے اثاثہ جات منجمد کرنے کے لیے 15 درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں