کامران مرتضٰی سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے نئے صدر منتخب

کامران مرتضیٰ کو عدلیہ بحالی تحرئیک کے اہم رہنما علی احمد کرد اور عاصمہ جہانگیر کی حمایت حاصل تھی۔


ویب ڈیسک October 31, 2013
بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے کراچی،لاہور اور کوئٹہ سمیت ملک کے 10 بڑے شہروں میں پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

غیر حتمی نتائج کے مطابق انڈیپینڈینٹ گروپ کے کامران مرتضیٰ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے انتخابات کے لئے کراچی، لاہور اور کوئٹہ سمیت ملک کے 10 بڑے شہروں میں پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے جہاں پولنگ کا عمل شام 5 بچے تک جاری رہا، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کےعہدے کے لئے پروفیشنل گروپ کے امان اللہ کٹرانی، انڈیپنڈینٹ گروپ کے کامران مرتضی جبکہ راجہ حق نواز آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں تھے۔ اس کے علاوہ نائب صدرکی نشست کے لئے 2 اورسیکریٹری کی نشست کے لئے 3 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

ووٹوں کی گنتی کے بعد غیر حتمی نتائج کے مطابق سپریم کورٹ با ایسوسی ایشن کے صدر کے لئے انڈیپینڈینٹ گروپ کے کامران مرتضیٰ کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ پروفیشنل گروپ کے امان اللہ کٹرانی دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

واضھ رہے کہ انڈیپینڈینٹ گروپ کے کامران مرتضیٰ کو عدلیہ بحالی تحرئیک کے اہم رہنما علی احمد کرد اور عاصمہ جہانگیر کی حمایت حاصل تھی جبکہ پروفیشنل گروپ کے امان اللہ کٹرانی کو حامد خان کی حمایت حاصل تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں