اسلام آباد پمز اسپتال سے نامعلوم خاتون نومولود بچہ اغوا کرکے فرار

خاتون بچے کو لے کر کافی دیر تک بیٹھی رہی پھر اچانک بچے کو لے کر دروازے سے باہر نکل گئی، نومولود کی ماہ


ویب ڈیسک October 31, 2013
اسپتال انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور واقعے میں جس نے بھی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ترجمان پمز اسپتال فوٹو: فائل

پمز اسپتال سے نامعلوم خاتون نومولود بچہ اغوا کرکے فرارہوگئی، پولیس نے سیکیورٹی گارڈز سمیت اسپتال کے دیگر عملے کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔

گزشتہ رات پیدا ہونے والے نومولود کی ماں سائرہ کے مطابق ایک خاتون رات سے ہی وارڈ میں موجود تھی، خاتون نے اجازت سے بچہ اٹھایا اور کافی دیر تک بیٹھی رہی، پھر اچانک وہ خاتون بچے کو لے کر دروازے سے باہر نکل گئی۔ سائرہ نے کہا کہ اس نے واقعے کے بعد بہت شور مچایا لیک کسی نے اس خاتون کو نہیں پکڑ۔

پمز اسپتال کے ترجمان کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور واقعے میں جس نے بھی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین نے ابھی ایف آئی آر درج نہیں کرائی اور جب تک ای آئی آر درج نہیں ہوتی پولیس کارروائی نہیں کرسکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |