پی آئی سی حملہ قانون ہاتھ میں لینے والے وکلا کو نہیں بخشیں گے پنجاب حکومت
جن ڈاکٹرز اور مریضوں کی گاڑیوں کو نقصان ہوا حکومت پورا کرے گی، صوبائی وزیرقانون
وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کسی وکیل کےساتھ کوئی رعایت نہیں کرے گی۔
وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان، صوبائی وزیرصحت یاسمین راشد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ آج کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، وزیراعلٰی پنجاب اسلام آباد میں تھے واقعے کی اطلاع ملتے ہی واپس آگئے اور کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا ہنگامی اجلاس طلب کیا، اجلاس میں وزیراعلیٰ کو پی آئی سی میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی اورتوڑ پھوڑ کے واقعہ کے بارے میں ابتدائی رپورٹ پیش کی۔
صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ واقعےکی قانون کے مطابق تحقیقات ہوگی، واقعے کی دو سطح پرانکوائری ہورہی ہے، پولیس کے کوتاہی کوبھی دیکھا جارہاہے، کچھ شرپسند وکلا کی شناخت ہوچکی ہے، قانون کو ہاتھ لینے والے وکلا کو نہیں بخشا نہیں جائے گا اور کسی وکیل کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔
راجہ بشارت نے کہا کہ ڈاکٹرزاسپتال کی ایمرجنسی میں کام جاری رکھیں، ڈاکٹرزکو یقین دلاتے ہیں کہ وکلا کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی اور اسپتال میں جن مریضوں اور ڈاکٹرز کی گاڑیوں کو نقصان ہوا ہے وہ حکومت پورا کرے گی۔
صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر معاملے کو حل کرنے گیا تھا لیکن مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مجھ پر فائرنگ ہوئی اور اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، جس وکیل نے میرے بال نوچے اس کا نام اسد نقوی ہے اور مسلم لیگ (ن) کارکن ہے۔