شام کی کیمیائی ہتھیار بنانے کی صلاحیت ختم کردی گئی اقوام متحدہ کی رپورٹ
ہتھیار تلف کرنے والی ٹیموں نے شام میں ان 23 مقامات کا معائنہ کیا جہاں کیمیائی ہتھیار بنائے جاتے تھے، عالمی تنظیم
اقوام متحدہ اور یورپی ممالک کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں اور آلات کو تلف کرکے شامی حکومت کی فوری طور ہر ہتھیاروں کی تیاری کی اہلیت ختم کردی ہے۔
شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے معائنے اور انہیں تلف کرنے والی اقوام متحدہ اور یورپی ممالک کی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ماہرین نے شام میں ان 23 جگہوں کا معائنہ کیا جہاں کیمیائی ہتھیار تیار یا انہیں یکجا کیا جاتا تھا، ٹیم نے ان تمام مقامات پر موجود کیمیائی ہتھیاروں کو تلف اور ان کی تیاری کے لئے استعمال ہونے والے آلات کو ناکارہ بنادیا ہے جس کے بعد اب شام کی حکومت کے پاس فوری طور پر کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کی اہلیت نہیں رہی۔
واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل شامی حکومت کی جانب سے باغیوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام سامنے آیا تھا جس پر امریکا اور برطانیہ نے فوجی کارروائی کی دھمکی دی تھی تاہم روس کی جانب سے اس کی پرزور مخالفت کی گئی، روس نے ہی شامی حکومت کو یکم نومبر تک اپنے تمام کیمیائی ہتھیار تلف کرنے کا کہا تھا جس پر بشارالاسد نے حامی بھرلی تھی اور اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے ماہرین کو کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کے مقامات تک رسائی دے دی تھی۔