بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگرمیں ایک بار پھر مسلم کش فسادات پھوٹ پڑے 4 مسلمان شہید

علاقے میں کشیدگی کی وجہ سے سیکڑوں مسلمان محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہورہے ہیں۔


ویب ڈیسک October 31, 2013
گزشتہ ماہ اسی علاقے میں ہونے والے مسلم کش فسادات کے نتیجے میں 63 مسلمان شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بھارت راست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں ایک بار پھر مسلم کش فسادات پھوٹ پڑے ہیں جس کے نتیجے میں مزید 4 مسلمان شہید ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کی رات نامعلوم افراد نے مظفر نگر کے دو گاؤں میں مسلم آبادیوں میں توڑ پھوڑ کی اور ان کی املاک کو آگ لگادی، مزاحمت پر ہندو بلوائیوں نے 4 مسلمانوں کو شہید جبکہ درجنوں کو زخمی کردیا۔ ریاستی انتظامیہ نے فسادات پر قابو پانے کے لئے متاثرہ علاقے میں 500 سے زائد فوجی تعینات کردیئے ہیں جبکہ 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہےتاہم علاقے میں کشیدگی برقرار رہے اور سیکڑوں مسلمان محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسی علاقے میں ہونے والے مسلم کش فسادات کے نتیجے میں 63 مسلمان شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے جب کہ ہزاروں مسلمان اب بھی اپنے گھروں سے دور کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |