نیپرا نے بجلی کےصارفین کو 31 ارب روپے کے ریلیف کی منظوری دے دی

بجلی تقسیم کار کمپنیاں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جولائی 2012 سے مئی 2013 تک اضافی وصولیاں کرچکی ہیں۔

نیپرا کی جانب سے جولائی 2012 سے مئی 2013 کی فیول ایڈجسٹمنٹ پرنظرثانی کی گئی فوٹو: فائل

PESHAWAR:
بجلی کی قیمتوں کے تعین کے ذمہ دار ادارے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کےصارفین کو 31 ارب روپے کے ریلیف کی منظوری دے دی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا کی جانب سے جولائی 2012 سے مئی 2013 کی فیول ایڈجسٹمنٹ پرنظرثانی کی گئی ہے، جولائی میں بجلی 62 پیسے، اگست میں 39، ستمبرمیں 15، اکتوبرمیں 42، نومبر میں 65 اور دسمبر میں 28 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنےکی منظوری دی گئی ہے جب کہ جنوری میں 61 پیسے، فروری میں 20 اور مارچ کے لئے 83 پیسے، اپریل کے لئے ایک روپیہ 54 پیسے اور مئی کے لئے 71 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جولائی 2012 سے مئی 2013 تک اضافی وصولیاں کرچکی ہیں۔
Load Next Story