کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار

بارش کے بعد شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا


ویب ڈیسک December 11, 2019
محکمہ موسمیات نے کل دوپہر تک شہر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کررکھی ہے۔

شہر میں ہلکی بوندا باندی کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر، زینب مارکیٹ، پریس کلب، لائنز ایریا، گارڈن، کورنگی، بلدیہ ٹاؤن، قائد آباد، گڈاپ ٹاؤن اورسرجانی سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ بارش کے بعد شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کل دوپہر تک شہر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کررکھی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں