بھارتی ناظرین فلموں میں حقیقت دیکھنا ہی نہیں چاہتے عمران خان

یہ بات غلط ہے کہ بھارتی فلموں کی وجہ سے عام زندگی میں خواتین کے خلاف تشدد کے رجحان کو پزیرائی ملتی ہے، عمران خان


ویب ڈیسک October 31, 2013
بالی ووڈمیں اداکارخاندانوں سے تعلق رکھنے والے جتنےفنکار ہیں اتنے ہی فنکار ایسے ہیں جن کافلمی پس منظرنہیں،عمران خان فوٹو: فائل

بالی ووڈ اسٹارعمران کان کہتے ہیں کہ بھارتی ناظرین فلنموں میں حقیقت کے بجائے وہ کچھ دیکھنا چاہتے ہیں جو ان کی عام زندگی میں نہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگ جب فلم دیکھنے آتے ہیں تو ان کی توقع ہوتی ہے کہ فلم میں ان کے لئے تفریح، مزاح ، ایکشن، رومانس اور خوبصورت گانوں سمیت وہ سب کچھ ہو جو ان کی عام زندگی میں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات کسی طور بھی درست نہیں کہ بھارتی فلموں میں خواتین کے کرداروں کی وجہ سے عام زندگی میں صنف نازک کے خلاف تشدد کے رجحان کو پزیرائی ملتی ہے، دراصل لوگ اصل وجوہات سے توجہ ہٹانے کے لئے اس طرح الزام تراشی کرتے ہیں۔

عمران خان کا کہناتھا کہ وہ مانتے ہیں کہ بھارتی فلم نگری میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جن کہ کئی نسلیں اس کے ساتھ جڑی رہی ہے لیکن جس میں صلاحیت ہو وہ فلم نگری میں جگہ ضرور بناتا ہے یہی وجہ ہے کہ آج بالی ووڈ میں اداکار خاندانوں سے تعلق رکھنے والے جتنے نئے فنکار ہیں اتنے ہی فنکار ایسے ہیں جن کا کوئی فلمی پس منظر نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں