ڈاکٹروں کی چھٹیاں نوازشریف کے علاج کا معاملہ لٹک گیا

دماغ کو خون پہنچانے اور دل کی شریانوں کے حوالے سے ڈاکٹر سے وقت لیا جا رہا ہے، شہبازشریف

 پلیٹ لیٹس کی تعداد جانچنے کے حوالے سے نواز شریف کے بلڈ ٹیسٹ لئے گئے، شہبازشریف۔ فوٹو:فائل

کرسمس کی چھٹیوں کے باعث سابق وزیراعظم نوازشریف کو دماغ کو خون پہنچانے اور دل کی شریانوں کے حوالے سے ڈاکٹر سے وقت نہ مل سکا۔

لندن مین میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بتایا کہ نواز شریف کا آج دوبارہ طبی معائنہ کیا گیا اور پلیٹ لیٹس کی تعداد جانچنے کے حوالے سے نواز شریف کے بلڈ ٹیسٹ لئے گئے۔

شہبازشریف نے کہا کہ دماغ کو خون پہنچانے اور دل کی شریانوں کے حوالے سے ڈاکٹر سے وقت لیا جا رہا ہے لیکن کرسمس کی چھٹیاں آ رہی ہیں اس لئے ان چھٹیوں کے بعد ہی ڈاکٹر سے وقت مل پائے گا۔


لاہور میں اسپتال پر وکلا کے دھاوے کے حوالے سے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پی آئی سی واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس میں بے گناہ مریضوں کی جان گئی ہے ایسا نہیں ہونا چاہیئے تھا، یہ حکومت کی بدترین غفلت ہے۔

 

 
Load Next Story