بلدیہ عظمیٰ کے دفتر پر اینٹی کرپشن پولیس کا چھاپہ ریکارڈ قبضے میں لے لیا

بلدیہ عظمیٰ کے دفتر پر چھاپہ احتساب کا عمل ہے،سرکاری اداروں سے بےضابطگیاں اورکرپشن ختم ہونی چاہئے،وزیربلدیات اویس مظفر


ویب ڈیسک October 31, 2013
بلدیہ عظمیٰ کے دفتر پر چھاپہ احتساب کا عمل ہے،سرکاری اداروں سے بےضابطگیاں اورکرپشن ختم ہونی چاہئے،وزیربلدیات اویس مظفر فوٹو؛فائل

اینٹی کرپشن پولیس نے غیر قانونی بھرتیوں، تقرریوں اور بے ضابطگیوں کے خلاف بلدیہ عظمیٰ کے دفتر پر چھاپہ مار کرریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن کے اسٹسنٹ ڈائریکٹر آفتاب شاہ کی قیادت میں اینٹی کرپشن پولیس کی ٹیم نے گزشتہ سال ہونے والی غیر قانونی بھرتیوں، تقرریوں اور دیگر بے ضابطگیوں کے خلاف بلدیہ عظمیٰ کے مرکزی دفتر پر چھاپہ مار کر ہیومن ریسورس (ایچ آر) ڈیپارٹمنٹ سے اہم دستاویزات کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ چھاپے کے دوران اینٹی کرپشن پولیس کے پاس چھاپے کا وارنٹ نہ ہونے کے باعث انہیں ملازمین کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جب کہ اس دوران ملازمین کی جانب سے احتجاج اور خودسوزی کی کوشش بھی کی گئی جس کے بعد اینٹی کرپشن پولیس تمام دستاویزات وہیں چھوڑنے کے بعد روانہ ہوگئی۔

دوسری جانب سندھ کے وزیر بلدیات اویس مظفر کا کہنا ہےکہ بلدیہ عظمیٰ کے دفتر پر چھاپہ احتساب کا عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں سے بے ضابطگیاں اور کرپشن ختم ہونی چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں