اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کوارسال کردی

اوگرا نے پیٹرول 112.70 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 108.70، اور لائٹ ڈیزل 101.88 پیسے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی ہے

اوگرا نے وزارت خزانہ کو ہائی اسپیڈ ڈیزل اور کیروسین آئل کی قیتمیں برقرار رکھنے کی سفارش کی ہے۔ فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں ردوبدل کے حوالے سے وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہے


ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھیجی جانے والی سمری میں پیٹرول کی قیمت 112 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 119 روپے 13 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 108 روپے 70 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 101 روپے 88 پیسے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب وزارت خزانہ کو کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اور کیروسین آئل کی قیموں میں عالمی سطح پر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کا بوجھ عوام پر نہ ڈالا بلکہ اسے پیٹرولیم لیوی کے ساتھ ایڈجسٹ کرکے قیمتیں برقرار رکھیں جائیں۔
Load Next Story