رائے ونڈ میں تبلیغی جماعت کا سالانہ اجتماع شروع سیکیورٹی کے سخت انتظامات

اجتماع میں شریک شرکا کی حفاظت کے لئے 3 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، پولیس


ویب ڈیسک October 31, 2013
کلوز سرکٹ کیمروں کے علاوہ اجتماع کے شرکا کی ویڈیو ریکارڈنگ جب کہ خفیہ پولیس اہلکار بھی اجتماع کی نگرانی کےلئے تعینات کئے گئے ہیں، پولیس فوٹو؛فائل

رائے ونڈ میں تبلیغی جماعت کا سالانہ اجتماع شروع ہو چکا ہے اس موقع پر شرکا کی حفاظت کے لئے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

لاہور سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر نشتر ٹاؤن کے علاقے رائے ونڈ میں ہر سال مسلمانان عالم کا روح پرور اجتماع ہوتا ہے، دین اسلام کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے کا جذبہ دلوں میں لئے لاکھوں فرزندان اسلام اس بار بھی یہاں اکٹھے ہو چکے ہیں۔ مبلغین اسلام کی حفاظت کے لئے پولیس نے تمام ممکنہ اقدامات کئے گئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ اجتماع کی سیکیورٹی کے پلان کے مطابق دن رات کو آٹھ آٹھ گھنٹے کی تین شفٹوں میں تقسیم کر کے ہر شفٹ میں ایک ہزار پولیس اہلکار اور افسر تعینات کئے گئے ہیں جب کہ اجتماع کی جانب جانے والے راستوں پر 16 ناکے لگائے گئے ہیں جہاں بسوں، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چیک کیا جارہا ہے اور ہر ناکے سے کئی میٹر پہلے ہی رکاوٹیں لگا کر گاڑیوں کی رفتار آہستہ کرا کے ان میں سوار افراد کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کلوز سرکٹ کیمروں کے علاوہ اجتماع کے شرکا کی خصوصی طور پر ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جا رہی ہے جب کہ وردیوں کی بجائے خفیہ اہلکار بھی اجتماع کی نگرانی کےلئے تعینات کئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں