روس نے امریکا کو مطلوب سی آئی کےسابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کو نوکری فراہم کردی

ایڈورڈ اسنوڈن روسی ویب سائٹ کی تیاری میں یکم نومبرسے اپنے فرائض سرانجام دیں گے


AFP October 31, 2013
امکان ہے کہ اسنوڈن کو ویب سائٹ فیس بک کی طرز پر ایک روسی ویب سائٹ کی تیاری میں اہم ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں۔ فوٹو: فائل

روس نے امریکا کو مطلوب سی آئی اے کی اہم معلومات افشاں کرنے والے سابق اہلکار ایڈورڈا سنوڈن کوایک اہم روسی ویب سائٹ کے لئے نوکری فراہم کردی ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایڈورڈ اسنوڈن کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسنوڈن اہم روسی ویب سائٹ کی تیاری میں مدد فراہم کریں گے اور وہ یکم نومبرسے اپنی ذمہ داریاں سنھبال لیں گے، ایڈورڈ اسنوڈن کے وکیل نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ویب سائٹ کا نام نہیں بتایا تاہم اس بات امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسنوڈن کو سوشل میڈیا کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک کی طرز پر ایک روسی ویب سائٹ کی تیاری میں اہم ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں اوراسنوڈن کو اس حوالے سے اگست میں آفر بھی کی گئی تھی، دوسری جانب فیس بک کی طرز کی روسی ویب سائٹ کے پریس سیکریٹری نے اس حوالے سے کسی قسم کا بیان دینے سے گریز کیاہے۔

واضح رہے کہ روس نے امریکا کی دھمکیوں کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے اگست میں ایڈورڈ اسنوڈن کو ملک میں عارضی پناہ دی تھی اور اس کے بعد سے وہ روس میں رہائش پزیر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں