بھارتی مصنف اور شاعر جاوید اختر کی لکھی گئی شاعری کا فرانسیسی زبان میں ترجمہ
جاوید اختر کی نظمیں جن کا فرانسیسی زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے کو کتاب کی شکل میں رواں سال کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا۔
بھارتی مصنف اور شاعر جاوید اختر کی لکھی گئی شاعری کا فرانسیسی زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے۔
68 سالہ جاوید اختر پہلے بھارتی شاعر ہیں جن کی نظموں کا فرانسیسی زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے، یہ ترجمہ 2 خواتین ودیا ونکتیش اور اینی سنہا نے کیا ہے، فرانسیسی زبان میں ترجمہ کی گئی نظموں کے مجموعے کا افتتاح یونیورسٹی آف پیرس میں کیا گیا اور اس موقع پر جاوید اختر نے کہا کہ یہ میرے لئے حیران کن ہے کیوں کہ میری نظموں کا فرانسیسی زبان میں ترجمہ کرنا آسان بات نہیں لیکن ان دو خواتین نے یہ ممکن کر دکھایا۔ جاوید اختر کی نظمیں جن کا فرانسیسی زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے کو کتاب کی شکل میں رواں سال کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جاوید اختر بھارتی فلم انڈسٹری میں 70 کی دہائی سے فلموں کے اسکرپٹس اور گانے تحریر کر رہے ہیں، بالی ووڈ انڈسٹری کے لئے اپنی گراں قدر خدمات کے لئے انہیں پدما شری ایوارڈ، پدما بھوشن ایوارڈ اور 14 مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔