پی آئی سی واقعہ قابل مذمت ہے تحقیقات کی جائیں شہباز شریف

وزرا کے ساتھ بدسلوکی افسوسناک ہے حکومت لاپرواہی نہ کرتی تویہ حالات نہ ہوتے، صدر مسلم لیگ (ن)


Numainda Express December 12, 2019
واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے تحت سزا ملنی چاہیے، شہباز شریف ۔ فوٹو : فائل

مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامی آرائی کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی اعلی سطح کی اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ غنڈہ گردی میں جو بھی ملوث ہے اسے معاف نہ کیا جائے، جو کچھ ہوا اس پر ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا، مریضوں کی اموات پر بیحد صدمہ ہے ، واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے تحت سزا ملنی چاہیے، پڑھے لکھے طبقات کے درمیان تصادم ہونا حکومتی بدانتظامی کی بدترین مثال ہے، واقعات بتا رہے ہیں کہ حکومت نے صورتحال کی سنگینی کو سمجھا نہ ہی تدارک میں سنجیدگی دکھائی۔

دوسری طر ف مریم اورنگزیب نے پی آئی سی لاہور میں ہنگامہ آرائی کی شدید مذمت اور مریضوں کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی آرائی کے نتیجے میں زیرعلاج مریضوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات انتہائی افسوسناک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں