چیف الیکشن کمشنر کا تقرر وزیر اعظم کی اپوزیشن سے مل کر جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت

اجلاس میں چیف الیکشن کمشنرکی تقرری اورآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بارے میں قانون سازی پر مشاورت ہوئی


رضوان غلزئی December 12, 2019
اجلاس میں چیف الیکشن کمشنرکی تقرری اورآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بارے میں قانون سازی پر مشاورت ہوئی . فوٹو : فائل

وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنرکی تقرری پراپوزیشن سے مل کر جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان سے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر، سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فرازسمیت وزیردفاع پرویز خٹک، وزیرمنصوبہ بندی اسد قیصر، وزیر برائے پارلیمانی اموراعظم سواتی اور وزیرمملکت علی محمدخان کی ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس موقع پرقانون سازی کے معاملات میں تیزی لانے کی ہدایت کی، اجلاس میں چیف الیکشن کمشنرکی تقرری اورآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بارے میں قانون سازی پر مشاورت ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ حکومت آرمی چیف کی توسیع سے متعلق قانون سازی کے لیے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظارکریگی اور سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد قانون سازی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کا تفصیلی فیصلے کی روشنی میں نظرثانی اپیل بھی دائرکر سکتی ہے، اجلاس میں قانون سازی کیلئے ایوان کا ماحول سازگاربنانے پر بھی مشاورت ہوئی۔ وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق اپوزیشن سے مل کر جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |