دعا منگی کیس پولیس نے چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

زیرحراست افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔


Staff Reporter December 12, 2019
زیرحراست افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

دعا منگی کا اغوا کیس میں پولیس نے چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

دعا منگی کا اغوا اور رہائی کیس میں پولیس اور تفتیشی اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں میں چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ زیرحراست افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چھاپہ مار کارروائیاں محمود آباد اور گلستان جوہر میں کی گئی چھاپے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مارے گئے علاقوں کی نشاندہی فیروزآباد سے چھینے جانے والی گاڑی اور دعا کو اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیجزسے کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں