بھارت سادہ زندگی گزارنے کے خواہشمند سیاحوں کیلئے مہاتما گاندھی کے آشرم میں رہنے کا موقع

آشرم میں سیاحوں کو گاندھی جی کا مشہور چرخہ چلانے کا موقع بھی ملتا ہے۔


AFP October 31, 2013
آشرم میں رہنے کیلئے سیاحوں کو مہاتما گاندھی کے 11 اصولوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

WASHINGTON: بھارت میں سیاح جو ایسی جگہ کی تلاش میں آتے ہیں جہاں انہیں سکون اور سادگی میسر آ سکے اب مہاتما گاندھی کے آشرم میں رہ کر اپنی یہ خواہش پوری کر سکتے ہیں۔

سیاح ہزار روپے کے عوض "لو ود گاندھی" پروگرام کے زریعے ایک دن گاندھی جی کے آشرم میں گزار سکتے ہیں جو انہوں نے 1915 میں گجرات میں قائم کیا تھا۔ آشرم میں آنے والے سیاح یہاں سکون سے عبادت کر سکتے ہیں لیکن ساتھ ہی یہاں رہنے کے لئے سیاحوں کو گاندھی جی کے 11 اصولوں پر عمل کرنا ضروری ہے، ان اصولوں میں عدم تشدد، سادگی اپناتے ہوئے مقامی اشیا کا استعمال، کم کھانا اورصبر کرنا شامل ہیں۔

آشرم میں رہنے والوں کو گاندھی جی کی زندگی اور رہن سہن کے مطابق صبح 5 بجے اٹھنے اور سادگی اختیار کرتے ہوئے گھر کے تمام کام خود کرنے کے لئے کہا جاتا ہے۔ آشرم میں سیاحوں کو گاندھی جی کا مشہور چرخہ چلانے کا موقع بھی ملتا ہے جس پر وہ خود کے پہننے کے لئے کپڑے بُنتے تھے۔ سیاحوں کے لئے "لو ود گاندھی" پروگرام 2 اکتوبر کو یعنی گاندھی جی کی 144 ویں سالگرہ کے موقع پر شروع کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں