خیبرپختونخوا میں ایک ہی دن مزید 4 بچے پولیو کا شکار

رواں برس خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 72ہوگئی


شاہدہ پروین December 12, 2019
2019 میں بنوں سے 24 اور لکی مروت سے 22 بچے پولیو وائرس کا شکار ہوئے ہیں فوٹو: فائل

JERUSALEM: خیبر پختونخوا میں ایک ہی روز مزید 4 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 72ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں ایک ہی روز میں 4 مزید بچے پولیو مرض کا شکار ہوکر زندگی بھر کے لیے معذور ہوگئے ہیں، ضلع لکی مروت سے 3 اور ضلع ٹانک سے ایک متاثرہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ نئے کیسز کے بعد خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 72ہوگئی ہے۔

ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ کی ایک ہی یونین کونسل تختی خیل سے 3 ماہ کے بچے اور 11 ماہ کی بچی کو پولیو وائرس نے متاثر کیا ہے ۔ جبکہ لکی مروت کی ہی یونین کونسل درا تنگ سے بھی 11 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق لکی مروت کے بچوں نے پولیو سے بچاؤ کے کوئی قطرے نہیں پئے تھے۔ ان کیسز میں ایک متاثرہ بچی کا تعلق انکاری خاندان سے بھی بتایا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ ضلع ٹانک سے بھی قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے 12 ماہ بچی کو بھی پولیو وائرس نے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اس طرح ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 98 تک پہنچ گئی ہے۔ جس میں اب تک خیبرپختونخوا میں 72، سندھ سے 14 ،بلوچستان سے 7 اور پنجاب سے 5 کیسز سامنے آئے ہیں۔

پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر پشاور کی رپورٹ کے مطابق رواں برس بنوں سے 24 بچے اور لکی مروت سے 22 بچے پولیو وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ شمالی وزیرستان سے 8، تورغر سے 7، ڈی آئی خان، ہنگو اور بنوں سے 2،2 اور باجوڑ، چارسدہ، خیبر، شانگلہ اور جنوبی وزیرستان سے ایک ایک کیس ریکارڈ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |