بھارت مودی کی قیادت میں ہندو بالادستی کی طرف بڑھ رہا ہے وزیراعظم

دنیا کویہ سمجھنا چاہیئے کہ نازی جرمنی کے نسل پرست ایجنڈے پرعالمی خاموشی دوسری جنگ عظیم کا باعث بنی تھی، وزیراعظم


ویب ڈیسک December 12, 2019
بہت دیر ہونے سے پہلے ہی دنیا کو آگے بڑھنا چاہیئے۔ وزیراعظم: فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمان اوردیگر اقلیتیں ہندوؤں کے مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں اوربھارت مودی کی قیادت میں ہندو بالادستی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹرپرکہا کہ بھارت مودی کی قیادت میں ہندوبالادستی کی طرف بڑھ رہا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی محاصرہ کررکھا ہے، بھارت نے آسام کے 20 لاکھ مسلمانوں کی شہریت ختم کرتے ہوئے اب شہریت کا نیا بل منظورکرلیا ہے۔ بھارت میں مسلمان اوردیگراقلیتوں ہندوؤں کے مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں۔



وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو یہ سمجھنا چاہئے نازی جرمنی کے نسل پرست ایجنڈے پرعالمی خاموشی دوسری جنگ عظیم کا باعث بنی تھی اورمودی کے ہندوبالادستی کے ایجنڈے کے سبب ایٹمی بحران کی زد میں آکر پاکستان کو دھمکیاں بھی دی گئیں، جودنیا میں بڑے پیمانے پرخونریزی اوردوررس نتائج کا باعث بنے گا۔



وزیراعظم نے مزید کہا کہ جیسا کہ نازی جرمنی میں ہوا تھا ویسے ہی مودی کے ہندوستان میں خونریزی اورجنگ کی دھمکی دینے والے ہندوبالادست ایجنڈے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیارہیں اس لیے بہت دیرہونے سے پہلے ہی دنیا کو آگے بڑھنا چاہیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں