عائزہ کو تھپڑ مارنے پر سویرا ندیم کا بیان سامنے آگیا

جب دوران اداکاری کوئی جعلی تھپڑ مارتا تھا تو مجھے تاثرات دینا نہیں آتا تھا، سویرا ندیم


ویب ڈیسک December 12, 2019
شہود اور نعمان اعجاز جانتے ہیں کہ میں باقاعدہ طور پر تھپڑ مارنے کا کہتی تھی، سویرا ندیم (فوٹو: فائل)

ڈرامہ ''میرے پاس تم ہو'' میں عائزہ خان کو تھپڑ رسید کرنے پر سویرا ندیم کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

ڈرامہ ' میرے پاس تم ہو' میں مہوش کو مارے جانے والا تھپڑ گھروں میں موضوع بحث بنا ہوا ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی اس کے چرچے ہیں جب کہ سویرا ندیم بھی اس پر چپُ نہ رہ سکیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B58A8uhnJN1/"]

سویرا ندیم نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ جب دوران اداکاری کوئی جعلی تھپڑ مارتا تھا تو مجھے تاثرات دینا نہیں آتا تھا حتیٰ کہ شہود علوی اور نعمان اعجاز جانتے ہیں کہ میں باقاعدہ طور پر تھپڑ مارنے کا کہتی تھی۔

یہ پڑھیں: شہوار کی اہلیہ سے تھپڑ کھانے پر عائزہ خان کا رد عمل سامنے آگیا

واضح رہے کہ ان دنوں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ڈرامے ' میرے پاس تم ہو' میں سویرا ندیم مرکزی کردار ادا کرنے والے شہوار کی اہلیہ ماہم احمد کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ڈرامے کی 17 ویں قسط میں ماہم نے پہلی ہی انٹری میں عائزہ خان کو تھپڑ رسید کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں