پاکستان بھارت کو بلا امتیاز مارکیٹ رسائی دے ایف پی سی سی آئی

دونوں ممالک میں تجارت کو فروغ ملے گا، بھارت بھی نان ٹیرف رکاوٹیں ختم کر دے، قائم مقام صدر محمد علی کا اجلاس سے خطاب


Business Reporter October 31, 2013
ایس ایم منیر نے کہا کہ بھارت کو بلا تفریق رسائی دینے سے پوری دنیا کو یقین دہانی ہو گی کہ پاکستان سچے دل سے دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ فوٹو: فائل

ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر محمد علی نے حکومت پاکستان سے بھارت کے لیے بلاامتیاز رسائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

تا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہو اور ساتھ میں بھارت کی جانب سے باہمی تجارت کو درپیش دیگر رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بیان فیڈریشن ہائوس میں منعقد ایک اجلاس کے دوران دیا جس میں انڈیا پا کستان چیمبر آف کامرس کے صدراور سابق صدر ایف پی سی سی آئی ایس ایم منیر، چیئرمین انڈیا پا کستان بزنس فورم یاور علی، نائب صدر ایف پی سی سی آئی شاہین الیاس سروانہ کے علاوہ بشیر علی محمد، زبیر طفیل اور دیگر بز نس مین بھی موجود تھے۔



محمد علی نے کہا کہ پاکستان نے بھارت سے درآمدات پر ڈیوٹی میں نمایاں کمی کی ہے لیکن اس کے باوجود ہمیں اپنی برآمدات کو بھارت کی منڈی تک پہنچانے میں نان ٹیرف مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا ہے جس پر بھارت کی جانب سے توجہ دی جانی چا ہیے۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ بھارت کو بلا تفریق رسائی دینے سے پوری دنیا کو یقین دہانی ہو گی کہ پاکستان سچے دل سے دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات چاہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں