29ہزارسے زائدپاکستانی حجاج کرام وطن پہنچ گئے

حج آپریشن 19 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا، منیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے محمد جنید

پی آئی اے کی جدہ میں موجود ٹیم احسن طریقے سے حج پروازوں کو بروقت روانہ کر رہی ہے, مینیجر پی آئی اے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی سے جاری ہے، حج آپریشن کے 13 ویں روز جمعرات 31 اکتوبر تک90 خصوصی حج اور شیڈول پروازوں کے ذریعے 29 ہزار سے زائد حجاج کو وطن واپس پہنچا دیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے کنٹری منیجر سعودی عرب شہباز احمد سینئر اور اسٹیشن منیجر جدہ افتخارقریشی کی رہنمائی میں پی آئی اے کی جدہ میں موجود ٹیم احسن طریقے سے حج پروازوں کو بروقت روانہ کر رہی ہے، پی آئی اے کی پروازیں جدہ حج ٹرمینل سے مقررہ وقت اور کچھ پروازیں اپنے وقت سے پہلے روانہ کی جارہی ہیں،کنٹری منیجر پی آئی اے شہباز احمد کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے محمد جنید یونس حجاج کو فراہم کی جانے والی سہولتوں اور پروازوں کی بروقت روانگی کے سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر ہدایات جاری کر رہے ہیں۔




انھوں نے کہا کہ کراچی کیلیے4,571 حجاج کرام لاہور کیلیے6,370 اسلام آباد کیلیے،6,415 پشاور کیلیے ، 5,674 کوئٹہ کیلیے، 2,631 اورملتان کیلیے ،3,009 حجاج کو وطن واپس پہنچایاجاچکا ہے، پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن جو کہ 19 اکتوبر کو شروع ہوا تھا اس کا اختتام19 نومبر کو ہوگا جس کے دوران 231 حج اور شیڈول پروازوں کے ذریعے 67 ہزار سے زائد حجاج کرام کو پاکستان پہنچایا جائے گا ۔
Load Next Story