میانوالی کالونی میں 3بچوں کی ماں نے خود کشی کرلی

خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا، شوہرکے لائسنس یافتہ پستول سے خود کو گولی مارلی۔


Staff Reporter November 01, 2013
لانڈھی میں 25 سالہ نازیہ دختر سلیم پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئی فوٹو: فائل

میانوالی کالونی میں 3بچوں کی ماں نے گولی مار کر خود کشی کرلی ، لانڈھی میں خاتون پر اسرار طور پر ہلاک ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاک کالونی تھانے کی حدود دھوبی گھاٹ کے قریب میانوالی کالونی میں واقع مکان میں خاتون نے خود کوگولی مار کر خودکشی کر لی جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی گئی جہاں متوفیہ کی شناخت 35 سالہ عزیزہ بی بی زوجہ محمد لطیف کے نام سے شناخت کرلی گئی ، پولیس کے مطابق متوفیہ3بچوں کی ماں تھی اور متوفیہ کا شوہر ٹرانسپورٹ کا کام کرتا ہے۔



انھوں نے بتایا کہ خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اورخاتون نے اپنے شوہر کے لائسنس یافتہ پستو ل سے خودکو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، لانڈھی نمبر2 خرم آباد میں واقعے مکان نمبر R-80 میں 25 سالہ نازیہ دختر سلیم پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئی جس کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی ، پولیس فوری طور پر واقعے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں