کے ڈی اے انجینئر سپر ہائی وے سے لاپتہ اغوا کا شبہ

خرم حفیظ کراچی سے رحیم یار خان جا رہے تھے، کار لونی کوٹ کے قریب لاوارث حالت میں ملی


Nama Nigar November 01, 2013
پولیس نے مقدمہ درج کرکے مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ۔

سپر ہائی وے لونی کوٹ کے قریب کے ڈی اے کا انجینئر اغوا، پولیس نے مغوی کی لاوارث حالت میں کھڑی کار تحویل میں لے کر بازیابی کیلیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارنے شروع کر دیے۔

اطلاع ملنے پر ڈی آئی جی حیدرآباد ریجن بھی پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے لونی کوٹ آرام باغ کے مقام پر پولیس کو ایک کار لاوارث حالت میں ملی جسے تحویل میں لے لیا گیا، کار سے ملنے والی دستاویزات کے مطابق گاڑی کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے انجینئر خرم حفیظ کی ہے جو کراچی سے رحیم یار خان جا رہے تھے۔



پولیس نے خرم حفیظ کے اغوا کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد نعیم بروکہ بھی لونی کوٹ تھانے پہنچ گئے اور پولیس اہلکاروں سے معلومات حاصل کیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے انجینئر کی بازیابی کے لیے مختلف مقامات پر چھاپوں کے سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں