96 افراد کے قاتل یوسف ٹھیلے والا کے خلاف صرف اسلحہ و بارودی مواد کا چالان پیش
پولیس نے خطرناک دہشت گرد قرار دیئے گئے یوسف ٹھیلے والا کو قتل کے کسی مقدمے میں نامزد نہیں کیا
پولیس نے 96 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کرنے والے ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والا کے خلاف چالان پیش کردیا جس میں قتل کا کوئی مقدمہ شامل نہیں صرف اسلحہ و بارودی مواد کا چارج لگایا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے خطرناک دہشت گرد قرار دیئے گئے یوسف ٹھیلے والا کو قتل کے مقدمات میں نامزد ہی نہ کیا، سندھ ہائی کورٹ میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے روبرو تفتیشی حکام نے مبینہ 96 افراد کے قاتل کے خلاف صرف اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کیس کا چالان پیش کردیا۔
پیش کردہ چالان کے مطابق ملزم کی جیب سے گرفتاری کے وقت 520 روپے برآمد ہوئے، ملزم سے غیرقانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، ملزم کے مفرور ساتھی ریاض الدین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ پولیس نے پُرہجوم پریس کانفرنس میں ملزم کو 96 افراد کا قاتل قرار دیا تھا۔ ملزم نے انٹرویو میں اعلی شخصیات سے ملاقات اور قیادت کے حکم پر لوگوں کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا تھا۔