جنوبی وزیرستان کے نوجوان نے پش اَپس میں بھارت کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے عالمی ریکارڈ کی تصدیق کردی


احتشام بشیر December 12, 2019
گنیز بک نے ریکارڈ کی تصدیق کردی، بھارتی ریکارڈ توڑنے پر بے حد خوش ہوں، عرفان محسود (فوٹو: ایکسپریس)

جنوبی وزیرستان کے نوجوان عرفان محسود نے 60 کلو وزن کے ساتھ ایک منٹ میں ایک پاؤں پر 48 پش اَپس لگا کر عالمی ریکارڈ بناتے ہوئے بھارتی ریکارڈ توڑ دیا۔

ایکسپریس کے مطابق نوجوان عرفان محسود نے یہ ریکارڈ قائم کرکے بھارتی کھلاڑی کا 34 پش اَپس کا ریکارڈ توڑا ہے قبل ازیں بھارت کے کھلاڑی ایشوانی کمار سنگھ نے اسی طریقے سے ایک منٹ میں 34 پش اَپس لگائے تھے۔

ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود کے مطابق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعہ عالمی ریکارڈ قائم ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کا ریکارڈ توڑ کر فخر محسوس کر رہا ہوں، ملک کے لیے مزید کامیابیاں سمیٹنا چاہتا ہوں، بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر پاکستان کا نام روشن کرنے پر بہت خوش ہوں، انڈیا کا ریکارڈ توڑنے کے لیے دن رات محنت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں