پیٹرول 48 پیسے سستا پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کانوٹیفیکیشن جاری

پٹرول کی نئی قیمت 112 روپے 75 پیسے مقرر کی گئی ہے۔


ویب ڈیسک November 01, 2013
ڈیزل کی قیمت 20 پیسے کمی کے بعد 116 روپے 75 پیسے ہوگئی ہے. فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیشن اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 48 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 پیسے کمی کر دی ہے۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم قیمتوں میں کئے جانے والے ردوبدل کےبعد پیٹرول کی قیمت 48 پیسے کمی کے بعد 112 روپے 75 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 20 پیسے کمی کے بعد 116 روپے 75 پیسے مقرر کی گئی ہے، مٹی کا تیل 13 پیسے کمی کے بعد 108 روپے فی لیٹردستیاب ہوگا جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت بغیر کسی درو بدل کے 101روپے 24 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔

اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت20 پیسے، ایچ او بی سی کی قیمت میں 2 روپے 67 پیسے، جے پی ون اور جے پی 8 کی قیمتوں میں 7 پیسے جبکہ جے پی 4 کی قیمت میں 93 پیسے کمی اور ای ٹین فیول کے نرخوں میں بھی 48 پیسے کمی کر دی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبررات 12 بجے سے ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں