بھٹ شاہ صوفی یونیورسٹی میں ایوارڈ کی بندر بانٹ شہریوں کا اظہار برہمی

3 ماہ کا ڈپلومہ کورس کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ، وائس چانسلر صحافیوں پر برس پڑے ، اخبار نویسوں نے تقریبات کا بائیکاٹ کردیا


Nama Nigar November 01, 2013
صوفی یونیورسٹی کے پروگرامزکو بہتر بنانے پر اساتذہ اور دیگر شخصیات میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔

صوفی یونیورسٹی بھٹ شاہ میں تقسیم ایوارڈ کی تقریب میں من پسند لوگوں میں ایوارڈ تقسیم کرنے پر شہریوں میں غم و غصہ، وائس چانسلر صحافیوں پر برہم ہوگئے، صحافیوں نے تقریب کا بائیکاٹ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوفی یونیورسٹی بھٹ شاہ میں تقسیم ایوارڈ کی تقریب ہوئی جس میں سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نذیر مغل ، ایم پی اے مخدوم رفیق الزماں ، ڈی سی مٹیاری، پرووائس چانسلر صوفی یونیورسٹی اسلم میمن سمیت معززین، اساتذہ اکرام اور طالبات نے شرکت کی۔اس موقع پر 3 ماہ کے ڈپلومہ کورس کے کامیاب طلبہ و طالبات کو سرٹیفکیٹ دیے گئے جبکہ صوفی یونیورسٹی کے پروگرامزکو بہتر بنانے پر اساتذہ اور دیگر شخصیات میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔



من پسند لوگوں کو ایوارڈ ملنے پر متعدد شہریوں نے غم و غصہ کا اظہار کیا، وائس چانسلر نذیر مغل اپنی تقریر میں صحافیوں پر برس پڑے اور انھیں دھمکیاں دیں جس پر صحافی تقریب کا بائیکاٹ کرکے ہال سے نکل گئے بعد میں مخدوم رفیق الزماں اور معززین نے صحافیوں کو منا کر لے آئے۔ پروگرام کے آخر میں ڈی سی فیاض عباسی اور مخدوم رفیق نے میڈیا کو بتایا کہ صوفی یونیورسٹی دنیا کی واحد یونیورسٹی ہے جہاں پر صوفی ازم کی باقاعدہ کلاسیں ہوں گی۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ صرف صوفی ازم سے ہی کیا جاسکتا ہے، صوفی یونیورسٹی کے لیے ایک سو ایکڑ زمین کی ضرورت ہے لیکن ابھی تک زمین نہیں ملی جس وجہ سے عمارت بننے میں تاخیر ہورہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں