قلعہ سیف اللہ میں مسافرکوچ اورپک اپ کے درمیان تصادم 15 مسافرجاں بحق

حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث مسافرجھلس کرجاں بحق ہوئے، ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ


ویب ڈیسک December 13, 2019
لاشوں کی شناخت ڈی این اے سے کی جائیگی۔ فوٹو:فائل

مسافرکوچ اورپٹرول سے بھری پک اپ کے درمیان حادثے میں 15 مسافرجاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں ڈیرہ غازی خان سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ اور پٹرول سے بھری پک اپ کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کے مطابق حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث مسافرجھلس کرجاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ لاشوں کی شناخت ڈی این اے سے کی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں