وکلا ڈاکٹروں سے گلے مل کر معاملہ ختم کریں لاہور ہائیکورٹ

سینئر اورنوجوان وکلاء گلدستے لے کرپی آئی سی جائیں، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی


ویب ڈیسک December 13, 2019
سینئر اورنوجوان وکلاء گلدستے لے کرپی آئی سی جائیں، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی فوٹو:فائل

SINGAPORE: لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے وکلا سے کہا ہے کہ ڈاکٹروں سے گلے مل کر معاملہ ختم کریں۔

لاہور ہائیکورٹ میں وکلا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی عدالت میں گئے اور ان سےعدالتی امور بند کرنے کی استدعا کی۔ اس پر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے ان سے کہا کہ عدالت اپنا کام کرے گی یہ میری ذمہ داری میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی سی واقعہ پر وکلا اور ڈاکٹرز کا ایک دوسرے کیخلاف احتجاج، عوام پس گئے

عدالت نے احتجاجی وکلا کو مشورہ دیا کہ سینئراورنوجوان وکلاء گلدستے لے کرپی آئی سی جائیں، وکلاء ڈاکٹروں سے گلے مل کر معاملہ ختم کریں۔

جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے کہا کہ کوئی وکیل کیسز کی پیروی کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہتا تو اس کی اپنی مرضی ہے، لیکن مقدمات عدم پیروی پرخارج نہیں کئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |