پولیس کا وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کے گھر پر چھاپہ

حسان نیازی گھر پر نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہ ہوسکے، پولیس


ویب ڈیسک December 13, 2019
حسن نیازی گھر پر نہ ہونے کہ وجہ سے گرفتار نہ ہوسکے، پولیس۔ فوٹو فائل

BEIJING: پولیس نے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

پولیس کے مطابق ریس کورس میں وکیل حسان نیازی کے گھر چھاپہ مارا گیا تاہم گھر پر نہ ہونے کی وجہ سے عمران خان کے بھانجے گرفتار نہ ہوسکے، پولیس کا کہنا ہے کہ حسان نیازی کی گرفتاری کےلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں۔

پولیس کے مطابق پی آئی سی میں وکلا اور ڈاکٹروں کے تصادم میں حسان نیازی کی فوٹیجز بھی سامنے آئی تھیں جس کی بنا پر کارروائی کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں