گیس منصوبہ ایرانی حکومت نے نظرثانی کے مطالبے کا جواب نہیں دیا وزیر پٹرولیم

ایرانی حکومت کو دو، تین خط لکھے لیکن ہمیں کوئی جواب نہیں ملا،شاہد خاقان عباسی

امریکا کی طرف سے گیس پائپ لائن منصوبے پر کسی دبائو کا علم نہیں۔وزیرپیٹرولیم۔ فوٹو فائل

وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاک، ایران گیس پائپ لائن معاہدہ آج بھی موجود ہے۔


یہ منصوبہ ختم کرنے کا آپشن زیر غور نہیں، ایرانی حکومت نے معاہدے پر نظرثانی سے متعلق مطالبے پر ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا، ایرانی حکومت کو دو، تین خط لکھے لیکن ہمیں کوئی جواب نہیں ملا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم نے کہا کہ امریکا کی طرف سے گیس پائپ لائن منصوبے پر کسی دبائو کا علم نہیں ہے، دیکھنا یہ ہے کہ کیا عالمی پابندیاں منصوبے پر لاگو ہوتی ہیں یا نہیں۔
Load Next Story