نوازشریف کی صحت سے متعلق رپورٹ لاہورہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی
نوازشریف کے پلیٹلیٹس کومستحکم کرنے کے لیے علاج جاری ہے، رپورٹ
WASHINGTON DC:
سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت سے متعلق رپورٹ لاہورہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی جس کے مطابق ان کی طبیعت بدستورخراب ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل امجد پرویز نے ان کی صحت سے متعلق رپورٹ ڈپٹی رجسٹرارجوڈیشل کوجمع کرادی۔ رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی صحت ٹھیک نہیں ہے، ان کے پلیٹلیٹس کومستحکم کرنے کے لیے علاج جاری ہے، انہیں 50 ہزارسے ڈیڑھ لاکھ تک پلیٹلیٹس چاہئیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شدید بیمار نوازشریف کو لندن جانے کیلیے جہاز پر چڑھتے دیکھا تو حیران رہ گیا
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بائی پاس آپریشن کے بعد نوازشریف کی طبیعت کچھ بہترہے مگران کی خون کی شریانوں میں مسائل ہیں، نوازشریف کے دل کی ایم آر آئی بھی ہورہی ہے اور مرض کے مکمل تشخیص کا عمل بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر مشروط ضمانت منظورکی تھی جس کے بعد وہ علاج کے لیے لندن روانہ ہوگئے تھے۔