وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی آمد پر شہری نے انڈے پھینک دیے
شیخ رشید کو انڈے مارنے والا شخص پیپلزپارٹی کا جیالا ہے، پولیس
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی سرگودھا آمد پر شہری نے انڈے پھینک دیے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی سرگودھا آمد پر شہری نے انڈے پھینک دیے اور شیخ رشید مردہ باد کے نعرے لگائے، شیخ رشید نے ٹرین سے ہاتھ ہلایا اور واپس اندر چلے گئے جس کے بعد پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ شیخ رشید کو انڈے مارنے والے شخص کی شناخت کامران وڑائچ کے نام سے ہوئی ہے جو پیپلز پارٹی کا جیالا ہے، ریلوے پولیس نے کامران وڑائچ کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کیا تاہم کچھ دیر بعد شیخ رشید کے حکم پر انڈے پھینکنے والے شخص کو رہا کردیا گیا۔