آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات افغان مفاہمتی عمل پر گفتگو

ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال فوٹو:آئی ایس پی آر

KARACHI:
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ اس موقع پر امریکی ناظم الامور مسٹر پال ڈبلیو ولسن بھی موجود تھے۔




ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور افغانستان میں دوبارہ شروع ہونے والے مفاہمتی عمل پر خصوصی بات چیت ہوئی۔
Load Next Story