جاپان ایئر پورٹس کی سیکیورٹی کیلیے پاکستان کو 2 کروڑ ڈالر دیگا

معاہدہ طے،3ائیرپورٹس پربارودکی نشاندہی اورگاڑیوں کی اسکیننگ کیلیے نظام نصب کیاجائیگا


Numainda Express November 01, 2013
جاپان کے سفیرہروشی انوماتا اور سیکریٹری اکنامک افیئرزڈویژن نرگس سیٹھی کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ فوٹو: فائل

جاپان کی حکومت نے پاکستان کے3 بڑے ایئرپورٹس اسلام آباد،کراچی اورلاہور میں سیکیورٹی نظام کو بہتر اورمربوط بنانے کیلیے دوکروڑامریکی ڈالرمالی معاونت فراہم کرنے کااعلان کیاہے۔

اس سلسلے میں جاپان کے سفیرہروشی انوماتا اور سیکریٹری اکنامک افیئرزڈویژن نرگس سیٹھی کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے۔



منصوبے کے تحت پاکستان کے3بڑے ایئرپورٹس پرجو جدیدٹیکنالوجی نصب کی جائیگی اس میں بارودی مواد کی نشاندہی کیلیے14سیٹس،گاڑیوں کی سکینگ کیلیے3سیٹس اورکارگوگاڑیوں کی اسکینگ کیلیے 3 سیٹس شامل ہیں۔اس کے علاوہ جدیدٹیکنالوجی کو استعمال کرنے والوںکو ٹریننگ بھی دی جائے گی تاکہ ٹیکنالوجی کا صحیح استعمال کرکے ایئرپورٹس پرسیکیورٹی کوبہتر بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں