بنوں طرز کے حملے کا خدشہسینٹرل جیل کی سیکیورٹی سخت

جیل کے اطراف پولیس موبائلیں گشت میں مصروف ہیں جبکہ جیل پولیس کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں

پولیس نے اسٹیٹ ایجنسیوں اور مکان کرائے پر دینے والے افراد کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی شخص یا خاندان کو مکان کرائے پر دینے سے پہلےمعلومات پولیس کو فراہم کریں۔ فوٹو: فائل

BOSTON:
سینٹرل جیل کے اطراف واقع آبادیوں میں مکان کرائے پر دینے سے قبل کرائے داروں کی معلومات پولیس کو فراہم کرنا لازمی قرار دیدی گئی۔


پولیس نے اسٹیٹ ایجنسیوں اور مکان کرائے پر دینے والے افراد کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی شخص یا خاندان کو مکان دینے سے قبل کرائے دارکی معلومات پولیس کو فراہم کریں خلاف ورزی پر کارروائی کی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے حکومت کو رپورٹ دی تھی کہ سینٹرل جیل پر بنوں طرز کا حملہ کرکے دہشت گرد اپنے ساتھی چھڑا سکتے ہیں جس کے بعد سینٹرل جیل کے اطراف حفاظتی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں، مرکزی دروازے پر رینجرز اہلکار تعینات ہیں،جیل کے اطراف پولیس موبائلیں گشت میں مصروف ہیں جبکہ جیل پولیس کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
Load Next Story