بنوں طرز کے حملے کا خدشہسینٹرل جیل کی سیکیورٹی سخت

جیل کے اطراف پولیس موبائلیں گشت میں مصروف ہیں جبکہ جیل پولیس کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں


Raheel Salman September 03, 2012
پولیس نے اسٹیٹ ایجنسیوں اور مکان کرائے پر دینے والے افراد کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی شخص یا خاندان کو مکان کرائے پر دینے سے پہلےمعلومات پولیس کو فراہم کریں۔ فوٹو: فائل

BOSTON: سینٹرل جیل کے اطراف واقع آبادیوں میں مکان کرائے پر دینے سے قبل کرائے داروں کی معلومات پولیس کو فراہم کرنا لازمی قرار دیدی گئی۔

پولیس نے اسٹیٹ ایجنسیوں اور مکان کرائے پر دینے والے افراد کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی شخص یا خاندان کو مکان دینے سے قبل کرائے دارکی معلومات پولیس کو فراہم کریں خلاف ورزی پر کارروائی کی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے حکومت کو رپورٹ دی تھی کہ سینٹرل جیل پر بنوں طرز کا حملہ کرکے دہشت گرد اپنے ساتھی چھڑا سکتے ہیں جس کے بعد سینٹرل جیل کے اطراف حفاظتی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں، مرکزی دروازے پر رینجرز اہلکار تعینات ہیں،جیل کے اطراف پولیس موبائلیں گشت میں مصروف ہیں جبکہ جیل پولیس کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں