ڈرون حملہ ہوگیاعمران بتائیں نیٹو سپلائی کب بند کریں گے زاہد خان

ڈرون حملے روکناہمارے بس میں نہیں، حکومت صرف امریکی حکام سے مطالبہ کرسکتی ہے،رہنما اے این پی


INP November 01, 2013
عمران خان خیبرپختونخواکی عوام کوبیوقوف بنارہے ہیں۔رہنما عوامی نیشنل پارٹی۔فوٹو:فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات ومرکزی رہنما سینیٹر زاہد خان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے سوال کیاہے کہ ان کے قول کے باوجود امریکا کی جانب سے ایک اور ڈرون حملہ کر دیا گیا ہے۔

عمران خان بتائیں کہ وہ نیٹوسپلائی کب بند کر رہے ہیں؟ڈرون حملے روکناہمارے بس میں نہیں، حکومت صرف امریکی حکام سے مطالبہ کرسکتی ہے،حکمران عوام سے جھوٹ بولنابندکریں۔جمعرات کوپارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگوتے ہوئے انھوں نے عمران خان کو ''بزدل خان''قرار دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان خیبرپختونخواکی عوام کوبیوقوف بنارہے ہیں،انھوں نے چند روزقبل کہاتھا کہ اگرپاکستان میں اب کوئی ڈرون حملہ ہواتووہ فوری طورپرنیٹوسپلائی بند کردیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں