سری لنکن کرکٹرز نے اپنے من پسند کھانے دوسا کی فرمائش کردی

اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں سری لنکن کھلاڑیوں کے لیے خصوصی اہتمام کے ساتھ دوسا کی ڈش تیار کرائی گئی


Sports Reporter December 14, 2019
اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں سری لنکن کھلاڑیوں کے لیے خصوصی اہتمام کے ساتھ دوسا کی ڈش تیار کرائی گئی

سری لنکن کرکٹرز نے اپنے من پسند کھانے دوسا کی فرمائش کردی۔

راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے ٹیسٹ میچ بُری طرح متاثر ہوا ہے، کھیل نہ ہونے سے طویل انتظار کی کوفت سے گزرنے والے مہمان کھلاڑی ہوٹل میں من پسند کھانوں سے اپنی بوریت میں کمی کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انھوں نے اپنے ملک کی مشہور ڈش دوسا کی فرمائش کردی۔

کرکٹرز نے اپنے آفیشلز سے کہا کہ ہمیں کھانے میں دوسا دیا جائے، اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ان کے لیے خصوصی اہتمام کے ساتھ یہ ڈش تیار کرائی گئی جس کا انھوں نے بھرپور لطف اٹھایا۔

مقبول خبریں