کھوکھرا پار سرکاری اسپتال سے اغوا کی گئی نومولود بچی بازیاب نہ ہو سکی

ملزمہ کے پرس میں سے بغیر سم کا ایک موبائل فون برآمد ہوا تھا


Staff Reporter December 14, 2019
ملزمہ کے پرس میں سے بغیر سم کا ایک موبائل فون برآمد ہوا تھا۔ فوٹو:فائل

کھوکھرا پار میں سرکاری اسپتال سے 4 روز قبل اغوا کی جانے والی نومولود بچی کا انویسٹی گیشن پولیس تاحال سراغ نہیں لگا سکی۔

9 دسمبر کو کھوکھرا پار کے علاقے میں واقعے سرکاری اسپتال میں حنا نامی خاتون کے یہاں بیٹی کی ولادت ہوئی تھی جس کے کچھ گھنٹوں کے بعد نقاب پوش ملزمہ خاتون کو باتوں میں لگا کر اس کی بیٹی کو دھوپ لگانے کے بہانے گود میں لے کر گئی جو واپس ہی نہیں پلٹی اور بچی اغوا کر کے فرار ہوگئی۔

ملزمہ کے پرس میں سے بغیر سم کا ایک موبائل فون برآمد ہوا تھا جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا جس کا فارنزک کرایا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں