بعض معاملات میں امریکا کی جاسوسی حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے جان کیری

جاسوسی کا یہ عمل صرف معلومات اکٹھا کرنے کی ایک کوشش تھی، جان کیری

جاسوسی کا یہ عمل صرف معلومات اکٹھا کرنے کی ایک کوشش تھی، جان کیری. فوٹو؛ فائل

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اعتراف کیا ہے کہ بعض معاملات میں امریکی جاسوسی حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے، لیکن اس سے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔


ویڈیو لنک کے ذریعے لندن میں ہونے والی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خاجہ کیری نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ بعض معاملات میں امریکی جاسوسی حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے، جاسوسی کا یہ عمل صرف معلومات اکٹھا کرنے کی ایک کوشش تھی، اس دوران عام لوگوں کو ہراساں نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس کے ذریعے کسی کو نقصان پہنچایا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جاسوسی کے عمل اور معلومات اکٹھی کرنے میں میں کچھ کوتاہیاں ہوئی ہیں، لیکن ہم اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ آئندہ ایسا نہ ہو۔

Recommended Stories

Load Next Story